جوئیڈا15؍جولائی (ایس او نیوز) بجلی کی تیاری کے لئے سوپا اور ٹٹی ہلّی نامی مقامات پر بندھ باندھنے کے خاطر اپنی زمینیں دینے اور بے گھر ہونے والوں کو 25سال کا عرصہ گزرنے کے باوجودابھی تک مناسب معاوضہ نہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کاروار بیلگاوی ریاستی ہائی وے پر مناسب معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے کرناٹکا پاور کارپوریشن کے خلاف جوئیڈا کے گنیش گوڈی کے مقام پر راستہ روکو احتجاج کیا گیا۔احتجاجی مظاہرین نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ بے آسرا ہونے والوں کو گھروں کے لئے زمین کے علاوہ مناسب نوکریوں کا بھی انتظام کیا جائے۔احتجاج کے موقع پر پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا تھا۔
